وفاقی جماعتوں نے بلوچستان کے مسائل کو نظراندازکیا ہے،ہدایت الرحمن بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ قومی سطح پر بلوچستان کے مسائل حل کرنے والے نہ ہونے کے برابرہیں۔قومی پارٹیاں قومی میڈیا نے بلوچستان کے مسائل اورپریشان حال عوام کو نظراندازکیا ہے۔ظلم ناانصافی ،سیکورٹی فورسزکے غلط تعصبی ظالمانہ رویے نے نوجوانوں کے اندر ردعمل پیدا کیا ہے بہت جلد عوام کو حقوق دلانے ،مسائل سے نجات دلانے اورلاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈر زکاروبارکھولنے ،روزگارکی فراہمی کیلئے عوام کو منظم کرونگاحکومتی سطح پر بدعنوانی ختم کرنے کی ضرورت ہےترقیاتی کاموں میں دیانت داری وبہتری نہ ہونے کی وجہ سے معیار نہیں رہتا۔جب تک بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے پریشان حال عوام پرخرچ نہیں ہوں گے لاپتہ افرادبازیاب نہیں ہوں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں نفرت تعصب ظلم وجبر اور ناانصافی کی وجہ سے عوام بدحال پریشان ہیں ۔جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوان کے اندراورباہر جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوامی قوت سے بلوچستان کے وسائل عوا م اوردولت کو لٹیروں سے آزادکرائیں گے ،عوام ساتھ دیں تاکہ ایک لاکھ افراد کوئٹہ میں جمع کرکے حکمرانوں، مقتدر قوتوں اورملت دشمنوں سے وسائل ،حقوق اور دولت لیکر عوام پر خرچ کریں حکمران سیکورٹی ادارے مصورکاکڑ سمیت لاپتہ افراد کو بازیاب اور سیکورٹی فورسز کے مظالم ولوٹ مار سے عوام کو نجات دے دیں۔چیک پوسٹوں ،بارڈرزوساحل پر لوٹ مار ،بھتہ خوری بند کیا جائے۔بلوچستان کے شہروں دیہاتوں اور شاہراہوں نے پرامن بنانے کی ضرورت ہے بلوچستان کے لوگ وفاق وسیکورٹی اداروں کے ظالموں کی وجہ سے اندھیروں میں علاج ،روزگار،کاروبار،تعلیم اورترقی سے محروم ہیں تعلیمی اور صحت کے ادارے تباہ ہیں معیاری تعلیم ،علاج اور ترقی وخوشحالی پربلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک کے ثمرات اور اللہ کی طرف سے دی گئی نعمتوں سے غافل ناکام نااہل بدعنوان حکمرانوں نے ہمیں محروم رکھا ہے ۔وفاقی وصوبائی حکومتوں کیساتھ میڈیا اورقومی جماعتیں بھی ہمار ی پسماندگی ،بے روزگاری ،غربت اورمسائل کے ذمہ دارہیں ہمیں اسلحہ ،چیک پوسٹ ،سیکورٹی فورسزاورخیرات نہیں تعلیم ،کتاب ،ترقی ،امن ،قلم اورحقوق وانصاف کی ضرور ت ہے ۔امن کے نام پر اسلحہ برداروں نے وسائل پر قبضہ اورمسائل میں اضافہ کردیا ہےمختلف طبقات نے مختلف ناموں سے ہمیں غلام بنایا ہے ۔لٹیرے حکمران ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی لوگوں کو سیاسی غلامی سے نجات دلاکر حقوق عزت واحترام دلائیں گے۔ قوم کو تعلیم،روزگار دیکر منشیات،بے راہ روی ،پسماندگی اورغربت سے نجات دلانے حقوق کی فراہمی کیلئے کوئٹہ میں جلد ایک لاکھ لوگوں کو جمع کرکے دھرنادیں گے بدقسمتی سے ہمارے عوام کو تعلیم میسر ہے نہ علاج ۔بدعنوانی اوربدامنی لاپتہ افراد سب سے بڑے مسائل ہیں۔ہم انشاء اللہ دوسال کے اندراپنے اپنے علاقوں میں ممبران سمبلی کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *