پاک بھارت ٹاکرا؛پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرزاور 1 اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کے بھارت کیخلاف اہم میچ میں آج بابر اعظم اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور 1 اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔
ممکنہ 11 رکنی ٹیم میں بابراعظم، امام الحق،سعود شکیل،محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہوگا،پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف جیتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *