بھارت کو شکست دینے پر پاکستان ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کیلئے بڑے انعامات کا اعلان کردیا گیا، گورنر سندھ ایک کروڑ روپے اور ملتان کا تاجر کھسے تحفے میں دیں گے۔
بھارت کو ہراؤ ایک کروڑ کا انعام جیتو، گورنر سندھ نے بڑے ٹاکرے سے پہلے پاکستان ٹیم کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے۔ کامران ٹیسوری نے کہا وہ ابھی لندن میں ہیں لیکن دل پاکستانی ٹیم کیلئے دھڑک رہا ہے۔
ملتان کے تاجر نے قومی ٹیم کو جیت کی صورت میں کھسے تحفے میں دینے کا اعلان کردیا۔
کھسہ ساز شیخ بدر نے کہا کہ ملتانی کھسے کی بہترین ورائٹی ہم ٹیم کو گفٹ کریں گے، محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین آفریدی کیلئے اسپیشل کھسے تیار کئے ہیں، قومی ٹیم بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *