سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں کوبریک لگ گئی ۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کے لیے بری خبرآگئی
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 995 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔