پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مزید مہنگا، تولہ کتنے کا ہوگیا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 2936 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونے اور چاندی کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے بڑی تیز رفتار مہنگائی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مختصر مدت میں ہی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بھاری اضافہ ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمت میں تسلسل سے جاری یہ اضافہ عوام اور صارفین کے لئے انتہائی حیران کن ہے۔ سونے کے نرخ عموما اس تیزی سے نہیں بڑھتے، جس تیزی کا آج کل سونے کی مارکیٹ سامنا کر رہی ہے۔
سونے کی قیمت میں یہ عدم استحکام دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سبب بنے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *