پاکستان سے جیت کے بعد بھارتی کپتان کی گفتگو

دبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کپتان روہت شرما نے جیت کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے گیند کے ساتھ شاندار شروعات کی، ہمیں معلوم تھا کہ وکٹ سست ہو سکتی ہے لیکن ہمیں اپنے تجربہ کار بیٹرز پر بھروسہ تھا کہ وہ 240 رنز کا ہدف حاصل کر لیں گے۔
میچ کے بعد روہت نے بھارتی اسپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کلدیپ، اکشر اور جڈیجا جیسے تجربہ کار اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کی۔ رضوان اور سعود نے اچھی شراکت داری کی، لیکن ہمارے لیے ضروری تھا کہ ہم کھیل کو بہنے نہ دیں۔

روہت نے فاسٹ باؤلرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ محمد شامی، ہاردک پانڈیا اور ہرشت رانا نے بھی زبردست باؤلنگ کی۔ پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لڑکے جانتے ہیں کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہیں۔ کبھی کبھار یہ مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ہر باؤلر کو گیند بازی کا موقع نہیں ملتا، لیکن میں یہ دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کون بیٹرز کے لیے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے اور اسی حساب سے فیصلے لیتا ہوں۔روہت نے ویرات کوہلی کی اننگز کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کو ملک کی نمائندگی کرنا پسند ہے، وہی کام کیا جو وہ بہترین طریقے سے کرتے ہیں۔ جو لوگ ڈریسنگ روم میں بیٹھے ہیں، انہیں اس کی کارکردگی پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ہیمسٹرنگ ابھی ٹھیک ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *