5ٹرانسپلانٹ مفت ،جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی،اپنا فرض نبھائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے-عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے-چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لیے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے -چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی-چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی-
تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی- پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا-پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی- چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے- PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں،بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی- سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا -آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبربھی فنکشنل کردیا گیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے-ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے،عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی -کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا -کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے –