بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کے خلاف 41 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گرگئی جب بابر اعظم 23 رنز بناکر ہارڈیک کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر تبصروں ا ور میمز کا ایک طوفان امڈ آیا۔ جہاں مداحوں نے طنزیہ تبصرے کیے وہیں کچھ مداح بہت دلبرداشتہ نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا ’ بابر اعظم اور امام الحق کی اوپننگ دیکھنا بہت شرمندہ کردینے والی بات ہے۔ امید ہے ہم یہ آخری بار دیکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا اورپاکستان کے میچ میں بابر اعظم وائی فائی سگنل کی طرح ہیں، گھر میں زبردست، لیکن جب وہ بڑے میچ میں قدم رکھتے ہیں تو گر جاتے ہیں۔
ایک اور صارف نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا’بابر اعظم کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’بابر اعظم short of the length ballپر آؤٹ ہوا۔ manage کرسکتا تھا۔
یہ کھلاڑی ہم سے support مانگتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کہاں سے ہم سپورٹ دیں ؟ کیا یہ ہیں اس قابل ؟؟‘
ایک صارف نے لکھا’بابر اعظم کرکٹ کو خیرباد کہہ کر قوم پر احسان کر سکتا ہے‘
صارف تارڑ نے بابر اعظم کو اونچی دکان پھیکا پکوان سے تشبیہ دے دی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی اور اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائے گی۔