اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا درست اقدام نہیں، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام پر قومی مجرم کا نام رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، اس سے پہلے سوات میں نوازشریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے تیار نہیں اور صوبائی حکومت تاریخی مقامات ان کے نام سے منسوب کروا رہی ہے۔