’یا تو WIN ہے یا تو LEARN ہے، ہم ہار نہیں سکتے، عمران خان بھی اسکرین لگوا کر پچھتائے ہوں گے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستانی شائقین ایونٹ کے آغاز سے ہی ٹیم سیلیکشن کو لے کر کافی تنقید کرتے نظر آرہے تھے اور آج کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
شائن اسٹائن نامی ایکس صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی اننگز پر تنقید کرتے ہوئے ایک میم شیئر کر دیا
صحافی عامر سعید عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یا تو جیتنا ہے یا سیکھنا ہے، ہم ہار نہیں سکتے‘
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاٹ بالز کھیلنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’اگر ڈاٹ بال کا ورلڈ کپ ہوا تو سارے پاکستان جیتے گا‘
محمد عمیر نے ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’ سنگل ہوتے نہیں، چھکا مارا نہیں جاتا، کیچ پکڑ نہیں ہوتے، نہ ٹیم میں بولرزپورے ہیں، نہ ٹیم میں ریگولر اوپنر ہیں، اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم 47 کی سہولت بھی نہیں ہے کہ ہار کے باوجود جتوا دیا جائے‘۔
ایک بھارتی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یوٹیوب لگا کر دیکھو وہاں اچھا کھیل رہے ہیں‘
اسپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا کہ جب بھی ویرات کوہلی کی فارم آؤٹ ہو آپ پاکستان کے ساتھ سیریز رکھ لیں، وہ فارم میں آجائیں گے‘
صحافی عرفہ فیروز زکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ عمران خان نے توبہ کرلی ہوگی وہ بھی اڈیالہ جیل انتظامیہ سےپاک بھارت میچ کےلیےخصوصی اسکرین لگانےکی درخواست پرپچھتائےہوں گے۔ جیل میں قیدرہنےکےدوران شاید ہی عمران خان نےایسےمینٹل ٹارچر کاسامناکیاہوگاجیساپاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا ہے‘۔
صحافی اجمل جامی نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تھکی ہاری باڈی لینگوئج، اترے ہوئے چہروں اور جھکے ہوئے کندھوں کیساتھ بھارت کے خلاف معجزاتی جیت کی نہیں بلکہ واپسی کی ٹکٹکیں کٹوائی جاتی ہیں۔ اس ٹیم پر رحم کریں اور ان سے ورلڈ کلاس پرفارمنس کی بجائے انکی پروفیشنل گرومنگ کا اہتمام کریں۔ پرچی کلچر اور پسند نا پسند کی بجائے میرٹ اور ٹیلنٹ کو جگہ دیں‘
واضح رہے کہ آج کی ہار کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔