نومبر کا مہینہ موجودہ حکومت کیلئے خطرناک ، اگلی حکومت کس کی ہوگی؟ سیاسی میدان میں تہلکہ مچادینے والی پیشنگوئی

کراچی(قدرت روزنامہ) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے نئی پیشگوئی کی ہے کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت چلا گیا ہے، سلیکٹر کو چاہیے اب نمازپڑھیں کیونکہ یہ مہینہ بہت خطرناک لگ رہا ہے۔اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بھانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ تبدیلی کی ابتداء ہمیشہ بلوچستان سے ہوتی ہےپھر تبدیلی پنجاب اور اس کے بعد مرکز کی باری آنے والی ہے۔ پیپلزپارٹی اس بار پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔ اسی طرح نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے بعد بحران سامنے آ رہا ہے۔اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اب ایل این جی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی کارگو فراہم کرنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، نتیجے میں اس ماہ گیس کا شدید بحران شروع ہو جائے گا، اگر کمپنیاں ڈیفالٹر تھیں تو حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا۔یہ ڈیفالٹر بمقابلہ ڈیفالٹر کیس لگتا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پہلے ہی حکومت نے اس سال ایک این جی کارگو کم خریدہ ہے، تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے بعد بھی بحران پیدا ہوا۔ شیری رحمان نے بتایاکہ ان سے نااہل حکمران تاریخ میں نہیں ملے گے، سردیوں میں اس بحران کا ذمہ دار کون ہی ، آخر کب تک اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام اور ملک کو بھگتنا پڑے گی۔