ایئر کوائلٹی انڈیکس رپورٹ جاری ، پاکستان کے کونسے شہر کی فضا سب سے زیادہ آلودہ نکلی ؟ کیونکہ ۔۔۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایئر کوائلٹی انڈیکس رپورٹ جاری ، پاکستان کے کونسے شہر کی فضا سب سے زیادہ آلودہ نکلی ؟ نام جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا کیونکہ ۔۔۔ لاہور فضائی آلودگی میں دنیا کے پہلے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس تک 397 پہنچ گیا، 201 سے300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ہو تو ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہو جانی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس397 تک پہنچ گیا،

جس کے باعث لاہور فضائی آلودگی میں دنیا کے پہلے نمبر میں شامل ہوگیا ہے۔ پنجاب کے دوسرے شہروں فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس225 ریکارڈ کیا گیا، بہاولپور192، گوجرانوالہ 183، ساہیوال میں 168، اسلام آباد میں 157، ملتان 148، کراچی میں 139 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں درمیانے درجے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 51 سے 100 کے درمیان ہوتا ہے، اگر اے کیو آئی صفر اور 50 کے درمیان ہو تو فضا کی کوالٹی اچھی ہوتی ہے،

اسی طرح ایئر کوالٹی انڈیکس 101 سے 150 تک ہو تو مریضوں کیلئے خطرناک ہوتا ہے، 151 سے200 تک ایئر کوالٹی انڈیکس سے عام افراد بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ 201 سے300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ہو تو ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہو جانی چاہیے، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 301 سے500 ہو تو عام فرد کی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی صحت مند فضا کے لحاظ سے پہلے نمبر ہے، سڈنی کا ایئرکوالٹی انڈیکس 4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فرانس کا دارالحکومت پیرس ایئرکوالٹی انڈیکس 6 کے ساتھ صحت مند فضا کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، امریکی شہرسان فرانسسکوایئرکوالٹی انڈیکس 7 کے ساتھ تیسرے، نیدرلینڈز کا دارالحکومت ایمسٹرڈیم ایئرکوالٹی انڈیکس8 کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔ کینیڈا کا شہرٹورنٹو صاف فضا کے لحاظ سے ایئرکوالٹی انڈیکس 10 کے ساتھ پانچویں نمبر ہے۔ اسی طرح فضائی آلودگی میں کروشیا کا شہر زگرب اے کیو آئی 183 کے ساتھ دوسرے نمبر اور نئی دلی 174 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔