سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، احسن اقبال

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، اس عنصر کو بڑھانے میں سب ہی شامل ہیں . احسن اقبال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی، غربت اور تعلیم کی کمی بھی شدت پسندی کو بڑھانے کا سبب ہیں .

انہوں نے مزید کہا کہ تعصب و عصبیت کی بیماری اگر ہو تو باقی سب پیچھے رہ جاتا ہے . رہنما نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعصب وعصبیت کو مٹانے کا سب سے مؤثر ذریعہ مکالمہ ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے . . .

متعلقہ خبریں