بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی اہم میچز میں پاکستانی بلے بازوں اور بولرز کی مایوس کن کارکردگی اور ناقص فیلڈنگ کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دونوں اہم میچز جیتنے میں ناکام رہی جس کے بعد شائقین کرکٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر سابق کھلاڑی ٹیم کی ناکامی پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر تجزیہ کرتے ہوئے ایک قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نجومی کے پاس اپنا ہاتھ دکھانے جاتا ہے کہ میرا مستقبل کیا ہو گا، نجومی ہاتھ دیکھتے ہی بتاتا ہے کہ تم غریب ہو جاؤ گے۔ نجومی کہتا ہے کہ تم مزید غریب ہو جاؤ گے اور پھر اس کے عادی ہو جاؤ گے۔
وسیم اکرم طنزاً کہتے ہیں کہ ہمارا حال بھی یہی ہے ہم پاکستانی ٹیم کی شکست کے عادی ہو چکے ہیں جس پر اسٹوڈیو میں موجود دیگر لوگ قہقہہ لگاتے ہیں۔
وسیم اکرم کے تجزیے پر صارفین ان سے متفق نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے بالکل درست تجزیہ کیا ہے
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا ہے تاہم اب بھی اگر مگر کی صورت میں پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔
قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *