پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، سیاسی ،معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیاسی ،معاشی اور امن واما ن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اجلاس میں حکومت کے کئے گئے معاہدے پر گفتگو ہوئی ، وزیراعظم نے کالعدم جماعت سے متعلق وزراکو بیانات دینے سے روک دیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے اعظم سواتی اور فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بات چیت کی اور آئندہ پیشی پرتمام وزرا کو اعظم سواتی کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کی ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزرااتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،ریفارمز لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے، مشکل وقت میں سب کو متحد ہو کر سامنے آنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں