رمضان المبارک میں سکول کتنے وقت کیلئے کھلیں گے؟اعلان ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں سکول صبح ساڑھے 8بجے لگیں گےجبکہ سکولوں کی چھٹی ایک بجے ہوگی،جمعہ کوسکولوں میں چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو گی،ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ کی چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی۔
دوسری شفٹ کا آغاز دوپہر ایک بجے جبکہ چھٹی شام 4بجے ہوگی،جمعہ کو دوسری شفٹ ڈھائی بجے شروع اور چھٹی شام 5بجے ہو گی۔