بیٹیوں کی بہت یاد آتی ہے، اللہ انہیں ۔۔ بشریٰ انصاری بیٹیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)بشری انصاری پاکستان کی تفریحی صنعت کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں، جو اپنے شاندار کاموں کی وجہ سے ہر دل عزیز ہیں۔ ایک اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ کے طور پر انہوں نے مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بشری انصاری اب ایک کامیاب ڈیجیٹل تخلیق کار بھی بن چکی ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بہت مقبول ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنے سفر کے دوران ایک ولاگ شیئر کیا، جس میں وہ اپنی بیٹیوں سے دوری کے حوالے سے جذباتی ہوگئیں۔
بشری انصاری نے اس و لاگ میں کہا، “کبھی کبھی مجھے اپنی بیٹیوں کی بہت یاد آتی ہے۔ وہ اتنی دور جا چکی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ انہیں جہاں بھی رکھے خوش رکھے۔ وہ بھی پاکستان کی حالات سے کافی مایوس ہیں۔ ان کے بھی بچے ہیں، اور میں جانتی ہوں کہ ان کے بچے ان کی اولین ترجیح ہیں، جیسے ہمارے بچے ہماری اولین ترجیح ہوتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “ایک جگہ پڑھا تھا کہ آپ کے والدین کے ساتھ بہت کم تصاویر ہوتی ہیں اور آپ ان کے ساتھ وقت نہیں گزارتیں، اور یہ بالکل سچ ہے۔ یہ نہیں کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتے، لیکن ان کی زندگی بہت مصروف ہوچکی ہے۔ یہ ایک ایسا چکر ہے جس میں آپ کی دنیا اپنے بچوں کے گرد گھومتی ہے، اور جیسے کبھی آپ اپنے والدین کی ترجیح تھے، اب آپ کے بچے آپ کی ترجیح ہیں۔” ۔
اس و لاگ میں بشری انصاری نے وہ جذبات شیئر کیے جو ہر والدین کو اپنے بچوں سے دوری کے وقت محسوس ہوتے ہیں۔ ان کی باتوں نے نہ صرف والدین کے جذبات کو جاگایا بلکہ یہ بھی دکھایا کہ ہر نسل کی زندگی کی مصروفیت ایک فطری عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *