حریم فاروق کا مشرقی انداز بنا مداحوں کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل حریم فاوق کی دلکش اور حسین تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اداکارہ کی ایونٹ میں لی جانے والی تصاویر سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)


اداکارہ نے ایونٹ کے لئے مشرقی طرز کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کا لک اور سادہ انداز ان کی خوبصورتی بڑھا ریا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)


حریم فاروق کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے تعرفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی عرصہ سے اداکارہ و ماڈل حریم اسکرین سے بہت دور ہیں جس کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔

لیکن حال ہی میں ہونے والے انٹر ویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک فلم میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ کام پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں اپنے کام یا والدین کے درمیان انتخاب کرنا پڑے تو یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے والدین کے لئے قربان کریں گی ،کام سے وقفہ لینا کوئی اتنا بڑا سودا نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی والدہ کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اب ٹھیک ہیں اور وہ کام پر واپس آگئی ہیں۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو وقت دینے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتیں اور انہیں معلوم ہے کہ اس کے بعد کام ان کے پاس خود آئے گا جوکہ ان کے پاس ہے اور اس کے لئے وہ شکر گزار ہیں۔