1 . مچھلی کی جلد چمکدار نہ ہو . 2 . مچھلی کی آنکھیں زیادہ اندر دھنسی ہوئی ہوں . 3 . پیٹ کو کھولنے پر ڈھانچہ گوشت سے علیحدہ نظر آئے اور پیٹ کا اندرونی حصہ سرخی مائل کی بجائے سیاہی مائل ہو . اسکے علاوہ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ جو مچھلی کھارہے ہیں وہ تازہ ہے یا نہیں . اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی بلکہ معتدل ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے تو یہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی باسی ہے یا کیمیکلز سے محفوظ کی گئی ہے، ایسی بو اکثر اسے پکانے کے بعد بھی برقرار رہنے کا امکان ہوتا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مچھلی کے بےشمار طبی فوائد ہیں لیکن یہ تمام فائدے آپ کو تب ہی پہنچ سکتے ہیں جب آپ تازہ مچھلی کھائیں .
لیکن تازہ مچھلی کی پہچان کرنا بھی ایک فن ہے جو ہر ایک کو معلوم نہیں ہوا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح تازہ مچھلی خریدی جاسکتی ہے .
متعلقہ خبریں