عمران خان کے کیسز میں تاخیر، پی ٹی آئی نے ایک اور احتجاج کی کال دیدی
احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے

پشاور(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں 25 فروری کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ احتجاج کی تیاری کریں۔ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ صوبے بھر میں دیگر مقامات پر بھی احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں مسلسل تاخیر کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے مقدمات جلد از جلد سنے جائیں۔