پاکستان میں آج پیر 24 فروری 2025کو سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ جمعہ کو اس میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 307000 روپے سے بڑھ کر 308000 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جو 263203 روپے سے بڑھ کر 264060 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 785 روپے کے اضافے سے 241278 روپے سے بڑھ کر 242063 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 3380 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کی کمی سے 2897 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 2930 ڈالر فی اونس سے 2936 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 0.5 ڈالر کی کمی کے بعد 32.44 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
اتوار کے روز مارکیٹ بند رہی لہٰذا آج دوپہر 2 بجے کے بعد نئے نرخوں کا اعلان کیا جائے گا۔