7 سیارے ایک صف میں، یہ دلفریب منظر پاکستان سمیت دنیا میں کب دکھائی دے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے 28 فروری کو ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان سیاروں میں زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد شامل ہوں گے اور اس منظر کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔
ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے 28 فروری کو ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان سیاروں میں زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد شامل ہوں گے اور اس منظر کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔
اب 28 فروری کو اس میں مرکری کے اضافے کے ساتھ یہ پریڈ اپنے عروج پر پہنچ جائے گی۔
یہ خوبصورت نظارہ پاکستان، بھارت، امریکا، میکسیکو، کینیڈا سمیت کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نایاب منظر 28 فروری 2025 کے 15 سال بعد 2040 میں دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔