گووندا کی اہلیہ سے 37 سال بعد طلاق کی خبریں، وجہ بھی سامنے آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر دعویٰ سامنے آیا ہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے۔
اس حوالے سے افواہیں سامنے آئی ہیں کہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ میں اہم کردار ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔
خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا نے بتایا تھا کہ گووندا کو شادی کی پیشکش انہوں نے ہی کی تھی جب کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں کیوں کہ گووندا کو بولنا بہت پسند ہے، اسی لیے ان کی میٹنگز چلتی رہتی ہیں اور ان کا ملنا جلنا بھی بہت ہے، وہ ہمیشہ 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ بیٹھے اور باتیں کرتے نظر آئیں گے۔