وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طبیعت ناساز، دورہ کراچی منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا طبیعت ناسازی کے باعث دورہ کراچی منسوخ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج کراچی جانے کا پلان تھا، علی امین نے کراچی میں مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیناتھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔