مصطفیٰ عامر حاضر ہو! کراچی کی عدالت نے مقتول کے وارنٹ جاری کردیئے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی انسداد منشیات عدالت نے حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
مصطفیٰ عامر اس مقدمے میں مفرور تھا جس پر عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو عدالت میں پیش کرے۔
یہ مقدمہ 2024 میں اے این ایف تھانے میں درج کیا گیا تھا جس میں الزام تھا کہ مصطفیٰ عامر نے کوریئر کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
کراچی کی انسداد منشیات عدالت نے ارمغان کے خلاف بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ارمغان پر 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ تحقیقات کے مطابق ارمغان پر الزام تھا کہ اس نے کینیڈا سے “میری جوانا” نامی شخص کے ذریعے منشیات اسمگل کی تھیں۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم ارمغان 30 اپریل 2024 کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔ اس کیس میں ارمغان کے دو ساتھی، احمد غفار اور احتشام سومرو، پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *