کوئٹہ: جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنے والا گروہ بے نقاب، سرغنہ گرفتار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ کرائم برانچ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ کرائم برانچ میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

15 2 2
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی کرائم برانچ جاوید مہر کی خصوصی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایس پی کرائم برانچ خورشید احمد اور ایس ایچ او شہباز ہاشمی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جوائنٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سمیع اللہ نامی شخص کو جعلی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا۔

15 4 1
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹوں کی گڈیاں برآمد کی گئی ہیں، جن کی مجموعی مالیت تین لاکھ روپے بنتی ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ جعلی کرنسی کی چھپائی میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں اور جلد ان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جائے گی۔
کرائم برانچ کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلا کر معصوم شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *