15سال بعد آخر کار انصاف مل ہی گیا،سپریم کورٹ نے اغواوقتل کے2ملزمان کوعدم شواہدپر بری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے اغواوقتل کے2ملزمان کوعدم شواہدپر15سال بعدبری کردیا۔ ملزمان پر4سالہ بچےکوتاوان کیلئےاغوااورقتل کرنےکاالزام تھا ۔ وکیل ملزمان ارشدحسین یوسفزئی نے دلائل دیتے ہو ئے کہا کہ
ملزمان کےخلاف کوئی شواہدنہیں۔ ملزمان سےنہ موبائل فون ریکورکیاگیانہ کوئی گواہ ہے۔ والدکی جانب سےتاوان کی رقم نہ ملنےپرملزمان پربچےکوقتل کرنےکاالزام تھا۔ ملزمان کو2010میں انسداددہشت گردی عدالت نےپھانسی کی سزاسنائی تھی ۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےملزمان کی پھانسی کی سزاکوعمرقیدمیں تبدیل کردیاتھا ۔ ملزمان امتیاز،نعیم کےخلاف چارسدہ میں 2008 میں مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔ جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *