موسم نے لی انگڑائی،بادل برس پڑے ، پہاڑوں پر برفباری، ندی نا لوں میں طغیانی،2 مارچ تک بارش

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ملک میں مغربی ہواؤں کی انٹری۔ پہاڑوں پر برفباری۔ پنجاب خیبر پختو نخوا اور بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ۔ لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ۔ قصور۔
پنڈی بھٹیاں۔ رینالہ خورد۔ کندیاں چشمہ اور نواح میں بارش ۔ جہانیاں اور وہاڑی میں رم جم ۔ اسلام آباد۔ راولپنڈی۔ مری اور گلیات میں بھی بو ندا با ندی ۔ بلوچستان کے علا قے سنجاوی اور ہرنائی میں تیز با رش ۔ ندی نا لوں میں طغیانی۔ لاڑکانہ۔

جیکب آباد۔ سکھر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ۔ محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *