تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

لاہور(قدرت روزنامہ )لاہور میں پہلی مرتبہ بیک وقت 100 سے زائد پولیس اہلکار نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔