مداح نے اچانک راستے میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو پکڑ لیا پھر رنبیر نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ حال ہی میں فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس دوران، جب یہ جوڑا تقریب میں پہنچا، پاپرازی اور مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور تصاویر لینے کے لیے ان کے ارد گرد جمع ہو گئے۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہے، اور رنبیر کپور انہیں بچاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کے قریب آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچ کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رنبیر عالیہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی طرف کرتے ہوئے مداح سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ چھڑوایا۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف رد عمل دیکھنے کو ملے۔ بعض صارفین نے مداح کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایک نے لکھا، ”لوگ بے ادب ہیں، انہیں سلیقہ سیکھنا چاہیے۔“ کچھ نے عالیہ کی شائستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”عالیہ نے بڑی عزت کے ساتھ مسکرا کر صورتحال کو سنبھالا۔“

رنبیر کپور کو بھی ان کے شوہر کے طور پر عالیہ کی حفاظت کرنے پر سراہا گیا، اور ایک مداح نے تبصرہ کیا، ”رنبیر شوہر کی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے۔“

رنبیر اور عالیہ دونوں اپنے آنے والے پروجیکٹس میں بھی مصروف ہیں۔ رنبیر اگلی بار نتیش تیواری کی فلم ”رامائن“ میں بھگوان رام کے کردار میں نظر آئیں گے، جو 2026 میں ریلیز ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *