شعیب اختر پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ، بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا “ہیرو” منتخب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ “سچن ٹنڈولکر ” جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ انکی میراث کا پیچھا کررہے ہیں، بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ “ٹک ٹک” تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط ہیروز کو چنا ہے، آپ غلط سوچ رہے ہیں! یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کروں گا۔ میں یہ صرف اس لیے کر رہا ہوں کہ مجھے تنخواہ مل رہی ہے، یہ وقت کا ضیاع ہے۔ یہ بگاڑ میں 2001 سے دیکھ رہا ہوں، میں نے کپتانوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے جن کے کردار دن میں 3 بار بدلتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *