مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ویڈیو میں مہوش کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کیا ہے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔
اداکارہ نے یہ ویڈیو مداحوں کے ساتھ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر مداح انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *