باپ کی بے مثال محبت، بیٹی کو کندھوں پر اٹھا کر جشن بہاراں کے مناظر دکھاتا رہا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ) جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے فیاض پارک میں گزشتہ رات جشن بہاراں کے دوران ایک منفرد اور محبت بھرا منظر دیکھنے کو ملا، جب ایک باپ نے اپنی بیٹی کو کندھوں پر اٹھا کر پورے مجمعے میں اس کے لیے جگہ بنائی، تاکہ وہ سٹیج کے مناظر باآسانی دیکھ سکے۔

ہزاروں افراد کے رش میں جہاں قدم رکھنے کی جگہ تک نہیں تھی، وہاں یہ باپ اپنی بیٹی کے آرام اور خوشی کا خیال رکھتے ہوئے طویل وقت تک اسے اپنے کندھوں پر اٹھائے رہا۔ حاضرین میں موجود ایک شخص نے جب اس محبت بھرے لمحے کو دیکھا تو اپنی نشست اس باپ کو پیش کی، مگر اس نے خود بیٹھنے کے بجائے اپنی بیٹی کو اس نشست پر بٹھایا۔

News 1699513946 3038 19 203x300

یہ منظر محبت، شفقت اور والد کی قربانی کی ایک مثال تھا، جو ایک باپ کی اپنے بچوں سے بے لوث محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ تصویر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں لوگ اس عظیم والد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *