زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ، زروسیع میں کمی ریکارڈ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ اور زروسیع (ایم ٹو) میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9524 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9490 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع کا حجم 35285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ایم ٹو کا حجم 35460 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے آغازسے اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 3.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 25713 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25921 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *