رمضان سے پہلے پیٹرول پرائس میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں رمضان المبارک سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے لے کر ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں کمی ہے۔ تاہم گزشتہ 10 دنوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہی ہیں۔
فی الحال پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 256.13 فی لیٹر، جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 263.95 فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کی سرکاری قیمت 171.65 روپے فی لیٹر لیکن یہ مارکیٹ میں 300-350 فی لیٹر فروخت جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *