راشد خان نے بھارت کیساتھ میچ سے قبل ہم وطنوں سے کونسی اپیل کی؟
دبئی (قدرت روزنامہ)افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے اہم میچ یعنی بھارت اور افغانستان کے میچ سے قبل افغان شائقین سے درخواست کی ہے کہ صرف ٹکٹ والے افراد ہی اسٹیڈیم آئیں۔گزشتہ جمعے کو جب پاکستان نے افغانستان سے میچ کھیلا تو تماشائیوں کے بغیر ٹکٹ زبردستی پنڈال میں داخل ہونے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، یہ مناظر دیکھنے کے بعد راشد خان نے ہم وطنوں سے اپیل کردی۔
I’m super excited about tomorrow’s AFGvIND game. I was disappointed at the scenes last weekend; we need to fly our national flag 🇦🇫 high & do our country proud. Pls respect rules & support the organisers @ICC @T20WorldCup @AbuDhabiCricket, only coming to the stadium with a ticket pic.twitter.com/GXsf1vSoiR
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) November 2, 2021
راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہیں پشتو زبان میں اپیل کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
افغان کرکٹر راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ بھی میچ کو لے کر بہت پرجوش ہیں لیکن اپنے قومی پرچم کو بلند کرنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے افغان کرکٹ شائقین کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید کر ہی اسٹیڈیم میں آنا ہوگا۔‘
واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان T20 ورلڈ کپ کے ہونے والے میچ کے دوران ہزاروں شائقین ٹکٹ کے بغیر پنڈال میں گُھس گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے کہا تھا واقعات کی مکمل تحقیقات کرے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اہم میچ آج بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔