سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا حیرت انگیز احساس ہے: آصف علی

دبئی (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو اہم میچز میں شاندار چھکے مار کر ٹیم کو فتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شائقین کرکٹ کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں کپتان بابر اعظم قومی پرچم کو دیکھ رہے ہیں۔


ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آصف علی نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر سب سے پہلے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا۔آصف علی نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی دعاؤں اور سپورٹ سے ٹیم پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔‘قومی کرکٹر نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں عزت اور کامیابی سے نوازے۔‘