بابراعظم پہلے نمبر پر لیکن محمد رضوان ترقی کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں کس پوزیشن پر آ گئے ؟ بڑی خوشخبری
دبئی (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان نے بھی بڑ ی بڑی ٹیموں کے باولرز کے چھکے چھڑا دیئے ہیں اور شاندار کر دگی دکھاتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں اہم پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی اور نمیبیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کے ذریعے لمبی اننگ نے رضوان کو ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں چھٹی پوزیشن سے چوتھی پر پہنچا دیاہے جبکہ بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔محمد رضوا ن نے بھارت اور نمیبیا کے خلاف دونوں اننگز میں 79، 79 سکور کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بھاری سپورٹ فراہم کی ۔