کراچی سے سوات جانیوالی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

چکوال(قدرت روزنامہ) کراچی سے سوات جانے والی بس موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *