نوشہرہ کے بعد کوئٹہ میں بھی دھماکہ، 9 افراد زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں نو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔