ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کونسی ٹیم پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتی ہے؟شعیب اختر نے خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کرنے والی ٹیم کا نام بتادیا۔گزشتہ روز نمیبیا سے فتح حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کی ایک اور جیت، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جارہی ہے، پاکستان کو اب دوسرے گروپس کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کرنی چاہیے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں سیمی فائنل جیتنے کی ضرورت ہے، جب ہم سیمی فائنل جیت لیں گے تو مجھے یقین ہے کہ ہم انگلینڈ کا مقابلہ بھی کرسکیں گے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی جس کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔