بھارت سمیت وہ ممالک جہاں پہلاروزہ اتوار کو ہو گا

نیو دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت، ملائیشیاء ، جاپان ، سنگاپور اور برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جہاں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔جامع مسجد دلی کے مطابق بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ برونائی دارالسلام میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بندر سری بگاوان سے عرب میڈیا کے مطابق اب برونائی دارالسلام میں اتوار 2 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔ ملک ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ کوالالمپور سے عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اتوار 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جاپان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *