اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشہرہ کی مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بم دھماکے میں مولانا حامدالحق اور دیگر نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعدبم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے،پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *