ملکی معیشت کے بارے میں عوام کے پرامید رہنے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملکی معیشت کے بارے میں عوام کے پرامید رہنے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اس بات کا انکشاف اپسوس کے تازہ سروے میں ہو اہے۔
سروے کے مطابق31 فیصد عوام نے پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دے دیا، یہ شرح ستمبر 2023میں سب سے کم یعنی 2 فیصد تھی۔
اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں معاشی بہتری دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ افراط زر کی شرح میں 18 فیصد کمی ہوئی جو 4 برسوں میں سب سے کم ہے، جبکہ گھریلو خریداری میں سکون کی شرح 3 گناہ بڑھ گئی۔
سروے کے مطابق ملازمت کی سکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *