وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد اب بھی قانونی گنجائش سے کم ہے، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ممبران کی جس تعداد کی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے موجودہ تعداد اس سے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وزارت جس کا اربوں میں بجٹ ہے، اگر اس میں ایک وزیر کی تنخواہ سے فرق پڑسکتا ہے تو ہمیں نہیں کرنا چاہیے، لیکن اگر ایک وزارت موجود ہے تو کیا اس کی سیاسی نگرانی کی ضرورت نہیں ہے؟
انہوں نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اس کی تفصیل دی گئی جس کی خبر میڈیا پہ بھی چلی، وزیراعظم کی جو پالیسی ہے تنخوا لینے نہ لینے اور بیرونی دوروں سے متعلق اس پر سب عمل کریں گے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو وزارت دینے سے کوئی پارٹی کے اندر کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوگا، سیاسی ورکرز کی اپنی رائے ضرور ہوتی ہے مگر حکومت کی اپنی بھی ترجیحات ہوتی ہیں جنہیں پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *