آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل انڈیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا ، انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں ۔
میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، میتھیو شارٹ مشکل میں ہیں، وہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے، میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *