شادی کےلئے بار بار اصرار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں 10 روز قبل قتل ہونے والے نامعلوم لڑکی کی شناخت ہو گئی۔
پہلےلڑکی سے شادی کا وعدہ کیا پھر اصرار کرنے پر اس کی جان لے لی، فیصل آباد میں دس روز قبل ہونے والے نامعلوم قتل کا سراغ مل گیا۔
گارمنٹس فیکٹری میں کام کرنے والی نمرہ نے شادی کا وعدہ پور اکرنے کا بار بار اصرار کیا تو احمد نے جان جھڑوانے کے لئے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے گھر والے انکی شادی کے لیے تیار نہیں تھے، نامعلوم لاش تھی ہمیں ایک ہوٹل جہاں سے انہوں نے کھانا کھایا تھا وہاں سے انکی شناخت ملی تو ہم نے تفتیش کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے پہلے بھی دو شادیاں کر رکھی ہیں۔
پولیس موبائل فون کی مدد سے دس روز بعد قاتل تک پہنچی، وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس ہی مدعی ہے اس کیس کی انہیں چاہئے کے ایسے ملزم کو سخت سزا دلوائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *