ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر جعلسازی میں ملوث گروہ گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں زاہد صدیق، امتصال اکرم اور محمد اقبال شامل ہیں۔
ملزم زاہد صدیق کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم زاہد صدیق کی نشاندھی پر ملزمان محمد اقبال اور امتصال اکرم کو ماڈل ٹاؤن ملتان سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے مبینہ طور پر 200 سے زائد افراد کو فاریکس ٹریڈنگ کے جھوٹے وعدوں سے مالی نقصان پہنچایا، ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے شہریوں سے تقریباً 12 ارب روپے کا فراڈ کیا ہے جن کی بینک اسٹیٹمنٹس، کمپنی کے ریکارڈز اور دیگر شواہد نے جعلسازی کی تصدیق کرلی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *