سونے کی قیمت میں بڑی کمی.. 1 تولہ سونا تیسری بار سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی سامنے آئی.
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 2500 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد 1 تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 500 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 139 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہوگئی ہے
اسی طرح عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 863 ڈالر ہے۔