150 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے 150 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سولرا نرجی پروجیکٹ کی جانب سے سولر سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ سولر سسٹم تقسیم کیے جا رہے ہیں، ورلڈ بینک کی کنڈیشن تھی بینفشری کا کچھ نہ کچھ تعاون ہونا چاہیے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے اس پروگرام میں 40 اور 60 کا ریشو تھا، سندھ میں 1 لاکھ 62 ہزار600 سے زائدا نتہائی غریب خاندان ہیں جبکہ کوہستان، ریگستان اور کچے کے علاقوں میں بھی سولرسسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کے حکم پر سولر اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، سولر اور ہائبرڈ پارکس سے جتنی بجلی پیدا ہوگی، نیشنل گرڈ میں بھی دی جائے گی، اس سسٹم سے پیدا بجلی سے 150 سے 200 یونٹ تک والوں کومفت بجلی ملے گی۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے حکم پر قرضوں کا پروگرام بھی لایا جا رہا ہے، مختلف بینکوں سے قرضہ دلوایا جائے گا، سود سندھ حکومت ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی حکومت 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہی ہے، سیلاب متاثرین کو گھر صرف سندھ حکومت بنا کر دے رہی ہے۔